دارالعلوم فیضان سیدنا ،وادی سیدنا اورنگ آباد بہار ﴿الھند﴾۔
Daraulum Faizane Saiyedna
دارالعلوم فیضان سیدنا کی سنگ بنیاد ١۰مارچ ١۹۹١ء میں مشاہیر علماء کرام ومشاءخ عزام کے مقدس ہاتھوں سے رکھی۔اس دارالعلوم کے بانی وسربراہ اعلیٰ مجاہداہلسنت اولادغوث اعظم شہزادہ سیدالہند تاجدارمسندقادریت سرکارحضورامام ملت حضرت علامہ مفتی الحاج الشاہ سیدشاہ اصغر امام قادری صاحب قبلہ جو اس دور زبردست عالم دین ہیں۔آپ بغدادمقدس سے بحکم رسالت ہندوستان میں آنے والے سب سے پہلے قادری بغدادی بزرگ حضور قطب الاقطاب فردالافرادسیدالسادات حاجی حریمین شریفیں کریم طرافین ناءب غوث الثقلین حضور سیدالہندالحسنی والحسینی سرکارسیدنا سیدشیخ محمدقادری بغدادی ثم امجھری رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہیں۔حضورامام ملت کو سرکار بے پناہ محبت اس کی نتیجہ ہے کہ حضورامام ملت آپ کے لقب ٰسیدناٰسے اس دارالعلوم کانام منسوب کیا۔